16

خشک سردی سے پریشان عوام کیلئے محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد ( آن لائن )محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی خوشخبری سنا دی ہے ،مغربی ہواﺅں کا نیا سلسلہ جمعے کو بلوچستان سے داخل ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خوشخبری سناتے ہوئے پیشنگوئی کی ہے کہ سندھ میں جمعہ تاہفتہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں بھی ہفتہ اور اتوار کے روز چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی ہے ۔بالائی پنجاب میں اتوار تا بدھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ خیبر پختونخوا،فاٹا میں ہفتہ سے بدھ تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں