8

سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں جاں بحق افراد کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ ریکارڈ کا حصہ بنائے جائیں : لاہور ہائیکورٹ

لاہور ( آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں جاں بحق افراد کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ ریکارڈ کا حصہ بنانے کی ہدایت کر دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق اور جسٹس چودھری مشتاق پر مبنی ڈویژن بینچ نے پاکستان عوامی تحریک کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں جاں بحق تمام افراد کے ڈیتھ سرٹیفکیٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے اور زخمیوں کی میڈیکل رپورٹس کو بھی ریکارڈ میں شامل کیا جائے ۔

comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں