81

پاکستان کے اہم علاقے میں95سالہ عورت کی 90سالہ شخص سے شادی،حیرت انگیزوجہ سامنے آگئی

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک)سرگودھاکے علاقے جھاوریاں کے گائوں خنجرکے ایک معمررہائشی 90سالہ بابافرید نے 95سالہ خاتون سے شادی کرلی ۔ایک مقامی اخبارکی رپورٹ کے مطابق بابافرید نے اپنی شادی کے بارے میں بتایاکہ اس کی اہلیہ حیاتاں بی بی عمرمیں پانچ سال مجھ سے بڑی ہے اورہم دونوں رشتہ دارجبکہ بچپن سے ہی ایک د وسرے سے محبت کرتے تھے
ہم ایک ساتھ زندگی گزارنے کے وعدے کئے تھے لیکن حیاتاں کے گھروالوں نے اس کی شادی دوسری جگہ کرلی کیونکہ اس کے گھروالے مجھے پسند نہیں کرتے تھے ۔انہوں نے اپنی محبت کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایاکہ میں اپنی نئی دلہن کوپیارسے رانی کہتاتھا۔بابافرید نے بتایاکہ میرے تین بیٹے اورچاربیٹیاں ہیں اوران سے بھی 27بچے ہوئے ہیں اوررانی کے چھ بیٹے ہیں ۔فرید نے بتایاکہ رانی کاخاوند اورمیری بیوی وفات پاگئے ہیں اورہمیں ایک موقع ملاجس کی وجہ سے ہم نے 75سالہ پرانی محبت سے شادی کرلی ۔حیاتاں بی بی نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اس شادی پرمیں بہت خوش ہوں اوراب میراجنازہ فرید کے گھرسے ہی نکلے گا۔

comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں