64

وفاقی حکومت کا سورج ڈوبنے کوہے،پی ٹی آ ئی کا طلوع ہونیوالا ہے:شاہ محمود قریشی

اسلام آباد( آن لائن)رہنماتحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کا سورج عنقریب ڈوبنے والا ہے جبکہ تحریک انصاف کا سورج طلوع ہونیوالا ہے۔

’’میں ہوں دلیپ کمار‘‘ …آٹھویں قسط

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ میراتحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا مقصد ملک میں تبدیلی لانا ہے۔ملک میں ہرطرف کرپشن ہے اور اگر ملک کو کرپشن جیسے ناسور سے پاک کرنا ہے توسب سے پہلےملک میں کرپٹ افراد کیخلاف بلا تفریق کارروائی کرنا ہوگی جو خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔لیکن اس سے بھی پہلے ہمیں اپنے ملک کے نظام کو ٹھیک کرنا ہوگا کیونکہ جب تک نظام تبدیل نہیں ہوگا حالات میں بہتری نہیں آئے گی۔
انہوں نے حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک کے عوام کی حالت بہتر ہونے کی بجائے ابتر ہورہی ہے۔ جبکہ امیر ”امیر سے امیر “ اور غریب”غریب سے غریب تر“ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں