63

میں نے عمران خان کو کبھی نشہ کرتے نہیں دیکھا: جاوید ہاشمی

اسلام آباد( آن لائن)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہاکہ وہ جتناعرصہ بھی عمران خان کیساتھ رہے ، کبھی بھی عمران خان کو نشہ کرتے نہیں دیکھا، بالکل نہیں نہیں ، کبھی نہیں ، میرے سامنے جوکام نہیں ہواتو میں کیسے کہوں ، وہ لوگ بتائیں جو کہتے ہیں۔وہ جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کررہے تھے ۔
میزبان حامد میر کے ڈوپ ٹیسٹ کے بیان سے متعلق سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی نے کہاکہ ’میں نے ردعمل میں بات کی ، ڈوپ ٹیسٹ طاقت کیلئے ہوتاہے ، نشے کی بات نہیں ہوتی ،میں نے اتنی ملفوظ طریقے سے بات کی اور گالم گلوچ نہیں کی لیکن انہوں نے مجبو رکیا‘۔
کبھی آپ کے سامنے عمران خان نے کوئی منشیات استعمال کی ؟ کے جواب میں جاویدہاشمی کا کہناتھا کہ نہیں ،نہیں نہیں ،کبھی نہیں، کبھی نہیں،وہ لوگ بتائیں ، میرے سامنے نہیں ہواتو میں کیسے کہوں ۔

comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں