101

حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دینے کے دوران ہی فیس بک پرکیا کر ڈالا کہ دنیا حیران راہ گئی!

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے۔ اکثرلوگ اپنے گھریلو معاملات بھی سوشل میڈیا، ٹوئٹر اور فیس بک جیسی ویب سائٹس پر پوسٹ کرتے نظر آ رہے ہیں، باکسر عامر خان کا خاندان جس کی تازہ ترین مثال ہے، مگر گزشتہ دنوں ایک برطانوی خاتون نے اپنے ایسے انتہائی ذاتی لمحات فیس بک پر لائیو دکھا دئیے کہ صارفین ششدر رہ گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سارہ جینی لنگسٹرام نامی اس 35سالہ خاتون نے اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش کے لمحات لائیو ویڈیوز کی شکل میں لوگوں کو دکھائے۔ اس نے پہلی ویڈیو اس وقت پوسٹ کی جب وہ ہسپتال پہنچی لیکن ڈاکٹروں نے اسے گھر واپس بھیج دیا کہ ابھی وہ دردِ زہ میں پوری طرح مبتلا نہ ہوئی تھی۔

comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں