7

پاناما لیکس کے بعد ن لیگ کو ملک میں کہیں بھی سر چھپانے کی جگہ نہ ملے گی: جہانگیر ترین

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو پاناما لیکس کے کیس کے بعد ملک بھرمیں کہیں بھی اپنا سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم پاناما کیس میں اخلاقی فتح حاصل کر چکے ہیں،ن لیگ کو دھاندلی سے مینڈیٹ چوری نہیں کرنے دیں گے۔سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ جلد امیدواروں کا انتخاب کرے گا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے لاڑکانہ اور نواب شاہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے مقابل الیکن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں