92

بورے والا:میونسپل کمیٹی کے نو منتخب چیئرمین و وائس چیئرمین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

بورے والا(سرفراز علی رانا)میونسپل کمیٹی کے نو منتخب چیئرمین و وائس چیئرمین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق:میونسپل کمیٹی بورے والا کے چیئرمین و وائس چیئرمین کے 22 دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں چوہدری عاشق آرائیں نے چیئرمین اور حاجی افتخار احمد بھٹی نے وائس چیئرمین کے لیے الیکشن میں حصہ لیا،ان دونوں امید واروں کو پاکستان مسلم لیگ نون کی حمایت حاصل تھی چوہدری عاشق آرائیں 9ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے تھے آج مورخہ2016- 12-31کو ٹی ایم اے کے سبزہ زار میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔اس تقریب میں نو منتخب چیئرمین چوہدری عاشق آرائیں، وائس چیئرمین حاجی افتخار احمد بھٹی کے علاوہ ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں،ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں،
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی رانا طارق محمود،اسسٹنٹ کمشنر احمر سہیل کیفی،اور ریٹرننگ آفیسر رانا نوید احمد خاں نے شرکت کی۔ریٹرننگ آفیسر نے نو منتخب چیئرمین و وائس چیئرمین سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عاشق آرائیں نے کہا کہ عوام نے ہمارے گروپ کو جو مینڈیٹ دیا ہے ہم اس کا احترام کرتے ہوئے ان کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور اپوزیشن کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے تقریب میں آمد پر نو منتخب چیئرمین و وائس چیئرمین کا والہانہ استقبال کیا گیا اس موقع پر پارٹی ورکروں اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں