ptcl 47

آپٹک فائبر سسٹم میں خرابی ، پی ٹی سی ایل اور یو فون کی ڈیٹا سروس متاثر

اسلام آباد( ما نیٹر نگ ڈیسک آن لائن) آپٹک فائبر سسٹم میں خرابی کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی سی ایل اور یو فون کی ڈیٹا سروس متاثر ہو گئی، تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آپٹک فائبر سسٹم میں خرابی کے باعث پی ٹی سی ایل اور یوفون کی ڈیٹا سروس متاثر ہو گئی، جس کے باعث منڈی بہاؤالدین، راجن پور، ملتان، جہلم، حیدرآباد، لاڑکانہ، حب، اسلام آباد، کراچی، لاہور اور ملک کے دیگر شہروں میں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق ترقیاتی کاموں کے باعث فائبر آپٹک کیبل مختلف مقامات سے کٹ گئی تھی ۔

comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں