65

ایک موبائل فون نے جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کروادی اور پھر فلائٹ ہی کینسل کرنا پڑگئی کیونکہ۔۔۔

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) سام سنگ کمپنی کا موبائل فون گلیکسی نوٹ 7 کمپنی کیلئے بدقسمتی اور بدنامی کی ایسی علامت بن گیا ہے کہ جس کی نحوست ختم ہونے میں نہیں آرہی۔ پہلے اس موبائل فون کی بیٹری پھٹنے کے پے درپے واقعات نے کمپنی کو خوب بدنام کیا اور اب اس موبائل فون کا نام دیکھ کر ہی ایک پرواز میں ایمرجنسی کی کیفیت پیدا ہوگئی، یہاں تک کہ پرواز منسوخ ہی کرنا پڑ گئی۔

یہ چور گاڑی چوری کرنے آیا لیکن پھر اگلے ہی لمحے کیا ہوا؟ ایسا کام ہوگیا کہ کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا، یہ منظر آپ نے بھی کبھی نہ دیکھا ہوگا
یہ واقعہ سان فرانسسکو سے بوسٹن کیلئے روانہ ہونے والی ورجن امریکا ائیرلائن کی ایک پرواز میں پیش آیا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق طیارے کے عملے نے ”گلیکسی نوٹ 7“ نامی ہاٹ سپاٹ دیکھا تو فوری طرح پر سب خبردار ہو گئے اور تحقیق شروع کردی گئی۔ اس موبائل فون کی بیٹری پھٹنے کے خدشے کے پیش نظر عملہ پریشان تھا کہ کوئی مسافر یہ فون طیارے میں لے آیا تھا۔ بار بار پوچھنے پر بھی کسی مسافر نے تسلیم نہ کیا کہ یہ ہاٹ سپاٹ اس کے موبائل فون پر ہے، جس پر کپتان نے طیارے کو وائیومنگ کی جانب موڑنے کی دھمکی دے دی۔ اس پر ایک مسافر کھڑا ہوگیا اور بتایا کہ اس نے اپنے ہاٹ سپاٹ کا نام ”گلیکسی نوٹ 7“ رکھا ہوا تھا، اگرچہ اس کا موبائل فون کسی اور کمپنی کا تھا۔ اس وضاحت کے باوجود کپتان نے پرواز منسوخ کرنے کا اعلان کیا اور تمام مسافروں کو لے کر واپس سان فرانسسکو جا اترا۔ پولیس نے مذکورہ مسافر سے پوچھ گچھ کے بعد اسے رہا کردیا، تاہم خبردار کیا کہ مسافر کوئی بھی ایسا کام کرنے سے باز رہیں جس کی وجہ سے خطرے کا احساس پیدا ہو سکتا ہو۔

comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں