60

دنیا کے سب سے موٹے انسان نے اپنا آدھا وزن کم کرنے کی خواہش ظاہر کردی

میکسکو سٹی (ڈیلی پا کستان آن لائن )دنیا کے سب سے موٹے شخص نے اپنا آدھا وزن کم کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ تفصیل کے مطابق 590کلو وزنی میکسکو کے رہائشی جان پیڈرو نے آئندہ سال کے دوران اپنا آدھا وزن کم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔اس شخص کے ڈاکٹر جوز کیسنڈا کروز بتا یا کہ جان پیڈرو کو شوگر ،ہائی بلڈ پریشر اور پھیپھڑو میں رکاوٹ کا دائمی مرض ہے جس کی وجہ سے اسے اپنا وزن کم کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ جان پیڈرو کی دو حصوں پر مشتمل سرجری کی جائے گی جو کہ تکلیف دہ عمل ہے ،جان پیڈو کو بہت سے امراض لاحق ہیں اس لیے ان کی چھ ماہ کے وقفے سے دو حصوں میں ہو گی ۔ان کا کہنا تھا جان پیڈ کی آنتوں کی بھی سرجری کی جائے گی ،پہلی سرجری سے اس کاآدھا وزن کم ہونے کی امید ہے ۔

comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں