71

رینالہ خورد: ساڑھے تین فٹ کے شخص کی اس سے بھی پست قامت لڑکی سے شادی

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر ساڑھے تین فٹ کا شخص رشتہ ازدواج میں بندھ گیا۔ نواحی گاﺅں شیخم کے رہائشی محمد فرخ کی شادی اس سے بھی چھوٹے قد کی اللہ معافی سے ہوئی۔ بارات پہنچنے پر گاﺅں والوں نے بینڈ باجے سے استقبال کیا جبکہ ولیمہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر فرخ کا کہنا تھا کہ وہ آج بہت خوش ہے۔ محمد فرخ کی 2 بہنیں اور ایک بھائی ہے جن کے قد نارمل ہیں جبکہ اللہ معافی کی پانچ بہنیں اور ایک بھائی ہے جن میں 4 کے قد چھوٹے ہیں۔

comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں