86

دبئی کی شہزادی کیلئے منگیتر نے ایساکام کردیاکہ پوری عرب دنیامیں دھوم مچ گئی

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کی شہزادی کی منگنی کی خبر کے اعلان اور پھر اپنے منگیتر کی تصویر شیئرکرنے کے بعد عرب دنیا میں دونوں کی محبت کے چرچے ہیں اور نیک خواہشات کااظہار کیاجارہاہے جبکہ اس میں حالیہ اضافے شیخ فیصل سعود خالد القاسمی کی ایک نظم ہے جو اس نے اپنی منگیتر اور امیر دبئی کی صاحبزادی شیخہ لطیفہ بنت محمد بن راشد المکتوم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے انسٹاگرام پر شیئرکردی۔
شیخہ لطیفہ کے منگیتر شیخ فیصلہ بھی راس الخیمہ کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتاہے اور دونوں نے نومبر کے اوائل میں اپنی منگنی کااعلان کیاتھا۔ ملکہ کی تصاویر کیساتھ بنائی گئی ویڈیو پر مشتمل خوبصورت نظم ایک روایتی گانے کے طورپر تیار کی گئی جوشہزادے کی طرف سے شیئرہونے کے بعد عرب دنیا میں انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔اس نظم میں شیخہ خلیفہ کو قیمتی زیورات سے تشبیہ دی گئی اور ایک شاعر کے طورپر شہزادی کو یہ باورکرانے کی کوشش کی گئی کہ اس کے نزدیک وہ انمول ہے

comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں