153

سمیعہ چوہدری کی ہلاکت،بالاخر اصل وجہ سامنے آگئی،افسوسناک انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورکے چنبہ ہائوس میں پراسرارطورپرہلاک ہونے والی مسلم لیگ (ن) کی کارکن سمیعہ چوہدری کے بارے میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں ۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق سمیعہ چوہدری نے ن لیگی رکن قومی اسمبلی چوہدری اشرف کی معرفت چنبہ ہائوس میں کمرہ بک کرایاتھااوراس سلسلے میں پولیس نے رکن قومی اسمبلی چوہدری اشرف سمیت 7افرادکوشامل تفتیش کرلیاہے جبکہ چوہدری اشرف کوباضابطہ طورپردوروزتک شامل تفتیش کرلیاجائے گا۔
پولیس نے کہاکہ سمیعہ چوہدری کے موبائل کاڈیٹاحاصل کرلیاگیاہے اوراس سلسلے میں فرانزک رپورٹ کاانتظارکیاجارہاہے جبکہ نجی ٹی وی کے مطابق فرانزک رپورٹ میں انکشاف ہواہے کہ سمیعہ چوہدری کی موت نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی ہے ۔موت سے قبل سمیعہ چوہدری نے کوکین اورمارفین کااستعمال کیاتھااوریہ فرانزک رپورٹ جلدہی پولیس کے حوالے کردی جائے گی ۔

samia-fir-300x150

comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں