metro-buss 119

میٹروسروس بند،انٹرنیٹ سروس معطل , سکولوں میں چھٹی کااعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج میں کمان کی تبدیلی کے پیش نظرراولپنڈی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ٹریفک کےلئے ایک طرف متبادل پلان تشکیل دیدیاگیاہے جبکہ میٹروبس سروس بھی نہیں چلے گی ۔
میٹروبس سروس تقریب ختم ہونے کے بعد 2بجے شام کوچلائی جائے گی ۔جبکہ اس سے قبل موبائل سروس مہیاکرنے والی کمپنیوں نے اپنے ایس ایم ایس میں صارفین کوآگاہ کردیاہے کہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہے گی جبکہ راولپنڈی کے ان سکولوں میں بھی چھٹی ہوگی جوکہ جی ایچ کیوکے قریبی راستے پرہیں جبکہ قریبی عبادتگاہوں کابھی فوج نے کنڑول سنبھال لیاہے ۔

comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں