204

وہاڑی:کرپشن بے نقاب کرنے پر صحافیوں کے ساتھ غنڈہ گردی،مقدمے کا سہرا کس کے سرسجا؟؟

وہاڑی (محمدعلی) لڈن میں صحافیوں پر تشدد کی پر زور مزمت کرتے ہیں ، کرپشن بے نقاب کرنے پر صحافیوں کے ساتھ غنڈہ گردی کرنے والے اور کیمرہ توڑنے والے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد اور اسکے ساتھیوں کے خلاف فل الفور کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے ،صحافتی تنظیموں کا احتجاج
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پر یس کلب کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام اراکین پریس کلب نے شرکت کی ،اس موقع پر صحافیوں نے لڈن میں ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد اور اسکے ساتھیوں کلرک عمیر سمیت دیگر کے لڈن کے صحافیوں پر تشدد کرنے ،کیمرہ توڑنے اور لاگوز توڑنے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ،صحافیوں کا کہنا تھا کہ لڈن کے صحافیوں نے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد جاوید اور اسکے ساتھیوں کی لاکھوں روپے کی کرپشن بے نقاب کی جسکی سزا صحافیوں کو تشدد کی صورت میں سزا ملی ،صحافیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب ،سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی سی او وہاڑی اور ڈی پی او وہاڑی سے نوٹس لیتے ہوئے کرپٹ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد اور اسکے ساتھیوں کے خلاف فورا نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں